مذاکرات میں تعطل کی وجہ حکومت ہے، تحریک طالبان

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے حکومت کے اس موقف کو غلط قرار دیا ہے کہ ان شدت پسند گروہوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

جو بات کرنا چاہتے ہیں اور ان سے جنگ ہو رہی ہے جو محض لڑائی کے خواہاں ہیں، بی بی سی کے مطابق نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل کی وجہ وہ نہیں بلکہ حکومت ہے۔

حکومت مذاکرات بھی ہم سے کر رہی ہے اور جنگ بھی ہمارے ہی خلاف جاری رکھے ہوئے ہے، فوجی کارروائیاں محض شمالی وزیرستان میں نہیں بلکہ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان تک میں جاری ہیں ہمارے علاوہ ان کے ساتھ اور کون بات چیت کر رہا ہے۔