جعلی لاٹری انعامات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے گروہ نے انڈیا سے لڑکی پھانس لی

News

News

لیہ (ایم آر ملک )،جعلی لاٹری انعامات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے گروہ نے انڈیا سے لڑکی پھانس لی ،محبت کے نام پر آنے والی لیڈی پریتما سہو پاکستان آنے سے قبل منشاء گینگ سے لٹتی رہی اور پھر اس گینگ کا حصہ بن گئی ویزہ لیکر پاکستان اس شرط پر آئی کہ مل کر انٹرنیٹ پر انڈیا میں کاروبار چلائیں گے چک نمبر 388 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد منشاء اوڑ نے مل کر انٹرنیٹ پر لاٹری انعامات شروع کر رکھے تھے۔

عرصہ دراز سے یہ دھند ہ جاری تھا کہ پریتما سہو لیڈی ڈاکٹر ضلع بلنگیرقریشیا(Bolangir Qrissa) کی رہائشی چوک اعظم پہنچ گئی اور منشاء گینگ میں شامل ہو گئی کے اکائونٹ میں منتقل کرادی انعام تو نہ نکلا مگر پریتما کا سلسلہ چل نکلا انٹرنیٹ چیٹ ہوئی رہی جو دوستی میں تبدیل ہو گئی پھر منشاء نے اسے مل کر کام کرنے کی آفر کی جو اس نے قبول کر لی اور عرصہ دراز سے منشاء اور پریتما لوگوں کو لوٹتے رہے پریتما ہندی جانتی ہے اور ہندوستانی لوگوں کو مطمئن کر لیتی ہے۔

جس سے لوگ اعتماد کر کے لوگ اس کے اکائونٹ میں رقم منتقل کر دیتے ہیں اب پریتما پاکستان 3ماہ کا ویزہ لے کر آئی اور منشاء سے شادی کا ڈھونگ رچایا ہے جبکہ خیزباب یہ ہے کہ اس کے نکاح کی تاخیر 08-05-2014جبکہ آمد پاکستان 14-05-2014ہے جبکہ نکاح یونین کونسل کوٹلہ حاجی شاہ میں درج ہوا پریتما کبھی کہتی ہے کہ میں نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہاتھ سے اسلام قبول کیا کبھی پاکستان کے شہر سرگودھا میں آکر اسلام قبول کیا کبھی کہتی نکاح سے قبل اسلام قبول کیا جبکہ منشاء اوڑگینگ کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔تھانہ چوک اعظم میں اس گینگ کے کئی لوگ اپنے لیپ ٹاپ ،کمپیوٹرز سمیت گرفتار ہو چکے ہیں۔

مہنگی گاڑیوں اعلیٰ رہائش اور شاہانہ ٹھٹ بھاٹ کے مالک لوگ سرے سے انپڑھ ہیں منشاء جس نے ڈاکٹر سے نکاح کا ڈراما رچایا اس کا شناختی کارڈ نہیں تھا اس کے باپ کا بھی شناختی کارڈ نہ تھا پھر اس کے والد کا ڈیتھ سرٹفیکیٹ بنایا گیا اور والدہ کے شناختی کارڈ سے منشاء نے ایمرجنسی میں نکاح نامہ بنوایا۔

اس معاملے میں ایجنسیاں بھی تحقیق کر رہی ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ منشاء گینگ انٹرنیٹ پر پر فراڈ کرنے اور لوٹنے میں نام رکھتا ہے اور لوگوں کا تاثرہے کہ پریتما جس کا نام اسلامی مریم بی بی رکھا گیا محبت میں گرفتار ہو کر آئی ہے اور جاسوسی کے الزام میں سمیت لوگوں سے رقم لوٹنے کے الزام بارے تحقیقات جاری ہے۔