دبئی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجکر 45 منٹ پر محسوس کیے گئے اور لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، متعدد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ شہری دفاع کے محکمے کو بھی طلب کرلیا گیا۔