نندی پور پاور پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی شروع

Nandi Pur

Nandi Pur

گجرانوالہ (جیوڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہے، پراجیکٹ سے پہلے روز 100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو سپلائی کی گئی۔

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660 میگا وا ٹ بجلی حاصل ہو سکے گی جب کہ پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا۔