لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری اور فٹنس بہتر بنانے کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگایا جانے والا سمر کیمپ پیر کے روز بھی بھرپور انداز سے جاری رہا۔
کیمپ کے 22 ویں روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشنز میں نیٹ پریکٹس اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کروائی گئی۔ گزشتہ روز ٹریننگ کے پہلے سیشن میں کیمپ معمول سے زیادہ وقت تک جاری رہا اور کھلاڑیوں نے اس دوران بھرپور محنت کی۔ نیٹ پریکٹس کے دوران فاسٹ بالرعمر گل نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ کیمپ میں موجود دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس میں بھی نمایاں بہتری نظر آئی۔
ہیمسٹرنگ کے شکار عمر اکمل اور انجری میں مبتلا اظہر علی بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرتے رہے البتہ ڈاکٹرز نے انہیں رننگ سے روکا ہوا ہے۔ رننگ کی اجازت ملنے کے بعد وہ بھی کیمپ کا باقاعدہ حصہ بن جائیں گے۔