نئی دہلی: وزیر اعظم نواز شریف کا تاریخی جامع مسجد اور لال قلعہ کا دورہ

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے آج دلی میں تاریخی جامع مسجد اور لال قلعہ کا دورہ کیا اور اس موقع کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے لال قلعہ کا دورہ کیا اور عمارت کے مختلف حصے دیکھے۔ اس سے پہلے الصبح وزیراعظم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ جامع مسجد پہنچے جہاں انہوں نے امام مسجد احمد شاہ بخاری سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جامع مسجد میں تقریباً بیس منٹ کا وقت گزارا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اس عظیم تاریخی مسجد کا دورہ کرنااْن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جامع مسجدکے امام شاہ احمد بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اچھے خیالات کے ساتھ یہاں آئے ہیں اور وہ تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے تاریخی لال قلعہ کا بھی دورہ کیا۔