ڈیل اسٹین ہالی ووڈ فلم بلینڈڈ میں جلوہ گر ہوں گے

Dale Steyn

Dale Steyn

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کی پہلی ہالی ووڈ فلم بلینڈڈ 30 مئی کو ریلیز ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں اپنا ہی مختصر کردار نبھا رہے ہیں۔

جس کی عکس بندی سے وہ کافی لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں فلم نگری میں مزید طبع آزمائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور کرکٹ میں مزید کارنامے انجام دینے کے خواہاں ہیں۔