تھائی لینڈ، فوجی اقتدار کیخلاف عوام سڑکوں پر، احتجاج و مظاہرے

Thailand

Thailand

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں عوام آمریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، فوجی اقتدار کے خلاف نعرے ہیں، پولیس سے جھڑپیں ہیں، مظاہرے ہیں۔

تھائی لینڈ میں آمریت اقتدارمیں آئی اور عوام سڑکوں پر آ گئے، مطالبہ ایک تھا کہ فوج فوری طور پر اقتدار چھوڑدے اور ملک کو جمہوریت کے سپرد کردے۔

فوج مظاہرین کے آڑے آ گئی، خوب کھنچا تانی ہوئی، فوج نے مظاہرین کو زدوکوب کیا۔ مطاہرین بہت دیرتک ڈٹے رہے اور آمریت کے خلاف جدو جہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے رہے۔