اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہو گا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال کو سپریم کورٹ کا جج جب کہ جسٹس خواجہ امتیاز کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جائے گا جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج خواجہ امتیاز کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج کی تقرری کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے لیے انیس جیلانی، میاں عبدالروٴف اور اطہر من اللہ کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔