لاہور میں ناجائز تعلقات پر لڑکی آشنا سمیت قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ناجائز تعلقات پر ورثا نے بیٹی اور اسکے آشنا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ندیم انصاری نے نواحی گائوں کھارا کے رہائشی ملاں نامی شخص کی بیٹی شکیلہ کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ وقوعہ کے روز ندیم اسے گھر سے لیکر گیا۔

لڑکی کے ورثا کو پتہ چل گیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے، نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔