اسلامی جمعیت طلبہ کا تین رکنی وفد ترکی روانہ ہو گیا ہے

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین رکنی وفد انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (IIFSO) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہو گیا ہے، وفد کی قیادت ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ کر رہے ہیں۔

اس اجلاس میں دنیا بھر سے مسلم طلبہ کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں جب کہ پاکستانی طلبہ کی نمائندگی اسلامی جمعیت طلبہ کررہی ہے۔اجلاس میں مسلم دنیا میں نوجوانوں کا کردار ، اقتصادیات، ثقافت ، میڈیا اورسیاسی صورت حال پر بحث ہو گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس فیڈریشن میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور سائوتھ ایشیاء ریجن کی انچارج بھی ہے۔ جنوبی ایشیا کی طلبہ تنظیموں میں انڈیا، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال اور مالدیپ شامل ہیں ۔ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان” مسلم دنیا اور پاکستان کا تعلیم ، صحت ، اکنامکس اور سیاست کا تقابلی جائزہ ” کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کریں گے، جبکہ دُنیا بھر سے آنے والے نوجوان مسلم قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔