نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر سنگھ مودی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہا کہ سارک ممالک کے سربراہان نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے ممالک میں دوروں کی دعوت جسے نو منتخب وزیراعظم نے قبول کر لیا۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف بھی نومنتخب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے وزیراعظم نریندرمودی نے قبول کر لیا تاہم ابھی دورے کی تاریخ سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم نریندرمودی جب مناسب سمجھیں گے دورے کی تاریخ کا تعین کر لیا جائے گا۔