پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا اور بجٹ پیش نہ ہونے دیں گے کی دھمکی بھی دے دی، حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود 4 قراردادیں منظور کروا لیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن رکن میاں اسلم اقبال نے مسلم لیگ ن کو نصیبو لیگ کا خطاب دے دیا، اسپیکر نے یہ الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیئے۔ رانا ثناء اللہ کے آتے ہی اپوزیشن ارکان کا احتجاج بڑھ گیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدی گئیں، اسپیکر کا گھیراوٴ بھی کیا گیا۔

حکومتی ارکان بھی وقفے وقفے سے اپوزیشن ارکان کا جواب دیتے رہے۔ اپوزیشن کا احتجاج اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہا اور اپوزیشن ارکان سیڑھیوں میں کھڑے ہو کے نعرے بازی کرتے رہے۔