سرگودھا: ون ویلنگ کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) عمران 2 روز قبل بھیرہ علی پور سیداں روڈ پر حادثے کا شکار ہوا تھا، لاہور میں دم توڑا دو روز قبل ون ویلنگ کے دوران زخمی ہو نے والا نوجوان جناح ہسپتال لاہور میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیل کے مطابق 25 سالہ عمران عرف مانی بھیرہ علی پور سیداں روڈ پر ون ویلینگ کر رہا تھا کہ اچانک دوسرے ماٹر سائیکل سے ٹکرا کر سڑک پر گرا اور شدید زخمی ہو گیا۔

جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ متوفی عمران کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔