کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم چوالیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں طالبان کے خلاف آپریشن کلین اپ میں چوالیس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
بیان کے مطابق آپریشن میں پانچ شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔