کراچی: زہریلی شراب سے ایک شخص ہلاک ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں کچی زہریلی شراب پینے سے 35 سالہ ریاض ولد عباس خان کی حالت غیر ہو گئی جسے جناح اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ اہل خانہ لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

ایس ایچ او شبیر حیدر کا کہنا ہے کہ جب پولیس جناح اسپتال پہنچی تو پولیس کو ریاض کی لاش نہیں ملی۔ اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ متوفی کے اہل خانہ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے لاش بغیر کارروائی کے لے گئے۔