فیصل آباد: تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہو گیا ساتھی زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) سمال اسٹیٹ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 ج ب کا رہائشی غلام مصطفی اور اسکا دوست رانا ارشاد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اسماعیل مسجد کے نزدیک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہو گئے۔

زخموں کی تاب نہ لاکر رانا ارشاد نے موقع پر زندگی کی بازی ہار دی جبکہ اسکے زخمی ساتھی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نشاط آ باد پولیس نے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔