وزیراعظم نے ملک کوترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے: خرم دستگیر

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) د ھاندلی کا جھوٹا واویلا کرنیوالے اگلے 4 سال کے پی کے عوام کی خدمت پر صرف کریں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مختصر عرصے میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا۔

مسائل کا مستقل رونا رونے سے حالات بہتر نہیں ہو سکتے، د ھاندلی کا جھوٹا واویلا کرنے والے اپنا اور قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے اگلے چار سال خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت پر صرف کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں مسلم لیگی کارکن شہزاد مغل کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابق حکمرانوں سے ورثے میں ملے ہوئے مسائل سے ہر روز جنگ کر رہی ہے۔ اس موقع پر ا یم پی اے اشرف انصاری، چوہدری مندی گجر، چوہدری راشدگجر و دیگر بھی موجود تھے۔