مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مسلح افواج کے حق میں پریس کلب کے سامنے ریلی

Pak Army

Pak Army

گجرات: پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جانب سے آمنہ الفت اور خدیجہ فاروقی ایم پی اے کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیکرٹری اطلاعات لاہور تمکین آفتاب، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سیدہ ماجدہ زیدی، لبنیٰ طارق، عذرا عزیز اور مسلم لیگی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت پر زور دیا کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی ساکھ کو متاثر نہ کیا جائے۔

ہم اپنی افواج کے دفاع میں جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے پاک فوج، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ خواتین کے جوش و خروش کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے سلام کے نعرے لگائے گئے۔