کراچی : الخدمت کراچی اور جیل انتظامیہ کے تعاون سے لانڈھی جیل میں کمپیوٹر اور لینگویچ کلاسس کا آغاز کردیا گیا ، قیدیوں کو فائن آرٹ کی تعلیم بھی فراہم کی جائے گی ، افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے کہا کہ الخدمت کی قیدیوں کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں ، کمپیوٹر لیب اور لینگویچ سینٹر کا قیام قیدیوں کی اصلاح کا ذریعہ بنے گا ،انھوں نے کہا کہ الخدمت سندھ کے جیلوں میں بھی قیدیوں کی فلاح کا کام کر رہی ہے جو کہ ایک مثال ہے۔
ہم الخدمت کے شکر گزار ہے جو کہ ہمارے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کر رہی ہے ،آ ئی جیل خانہ جات نصرت منگن نے الخدمت جاری سرگرمیوں کا سراہا ، اس موقع پر الخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز نے کہا کہ الخدمت بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے ،الخدمت ذندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور جیلوں میں قیدیوں کے لئے اصلاحی اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور ہمارے تمام سرگرمیاں اللہ کی رضا کے لئے ہیں اور مخیر حضرات کا الخدمت پر اعتماد اس بات کی دلیل ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے کیونکہ جیل انتظامیہ کے تعاون کے بغیر اس طرح کے اقدامات نہیں کئے جاسکتے ،اس موقع پر ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین خان نے کہا کہ الخدمت اور جیل انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہے ،قیدیوں کے لئے اسطرح کے اقدامات قابل تعریف ہے ،عدلیہ بھی قیدیوں کی فلاح و اصلاحات کے حوالے سے کو شش کر رہی ہے ،انھوں نے کہا کہ قدیوںکے لئے کمپیوٹر و لینگویچ کو رس کے انعقاد پر نہایت خوشی ہوئی اور امید ظاہر کی کہ الخدمت قیدیوں کے لئے مزید اقدامات کرے گی ،افتتاحی تقریب سے پرنسپل آرٹ کونسل آف پاکستان میڈیم نائید رضا نے بھی گفتگو کی ،اس موقع پر الخدمت کراچی کے سینئر منیجر منظر عالم ،فواد شیروانی ،سکندر علی جوگی ،عبدالوحد خیری ،اور جیل انتظامیہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔