اسلام آباد (جیوڈیسک) پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختررانا کواپنی تنخواہ میں خود ہی 3 گنا اضافہ کرنے پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے 3 جون کو طلب کر لیا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا، جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے اپنی تنخواہ خود ہی 3 گنا بڑھانے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے پی اے سی کی سب کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر کسی بھی قسم کی پیش رفت سے پہلے آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلنداختر رانا کا موقف بھی سنا جائے، جس کے بعد انہیں 3 جون کے اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔