واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے سینئر انتظامی افسر نے کہا ہے صدر بارک اوباما منگل کو رواں سال امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے اور اس سال کے بعد صرف نو ہزار 800 امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔ اوباما نے اس بات کا فیصلہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس پر امریکی فوجی کمانڈرز سے اتوار کو ملاقات کے بعد کیا۔ یاد رہے کہ امریکا نے گیارہ ستمبر 2011 کو امریکا میں القاعدہ کے حملوں کے بعد افغانستان پر چڑھائی کر دی تھی۔
حکام کے مطابق اوباما پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے گیارہ وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں اعلان کریں گے۔ امریکی حخام نے انتہائی پراعتماد انداز میں امید ظاہر کی کہ نئے افغان صدر دو طرفہ سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط کر لیں گے جس پر اوباما امریکی افواج کے انخلا سے قبل دستخط کروانا چاہتے ہیں تاکہ افغان افواج کی تربیت کرنے کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے لیے آپریشن کی کیے جا سکیں۔
آفیشل نے کہا کہ موجودہ حالات میں اوباما کے نظریے کے مطابق نو ہزار 800 فوجی 2015 کے اختتام تک افغانستان میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2016 کے اختتام تک افغانستان میں امریکا کی موجودگی عراق کی طرح محض سفارتخانے تک محدود رہ جائے گی۔