پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن فیصل آباد کے مستحق بچوں کو تعلیمی وئوچرز جاری کرے گی

Lahore

Lahore

لاہور: پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن فیصل آباد کے مستحق بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم کے لیئے وئوچرز جاری کرے گی۔ اس سلسلے میں پسماندہ علاقوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایجوکیشن وئوچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے میں فیصل آباد شہرکی یونین کونسلوں 249مدینہ ٹائون، 138اقبال ٹائون ، 274جناح ٹائون ، 275،فیصل آباد صدر کی یونین کونسل145،167،189لائل پور،جڑانوالہ کی یونین کونسل 35اور تاندلیانوالہ کی یونین کونسل95کلیانوالہ اور 75تاندلیانوالہ میں واقع نجی سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ کی جائے گی۔ پارٹنرشپ کرنیوالے سکولوں کو مستحق طالبعلموں کی ماہانہ فیسیں اور نصابی کتب پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن مہیا کرے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایجوکیشن وئوچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پسماندہ علاقوں میں واقع نجی سکولوں سے بھی تعلیمی پارٹنرشپ کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایجوکیشن وئوچر سکیم کے تحت مستحق طالب علم اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔اس سہولت سے بے وسیلہ گھرانوں کی بچیوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے جو سفری وسائل نہ ہونے کی بناء پر دور دراز سکولوں میں جانے سے قاصر رہتی ہیں۔