آسام میں علیحدگی پسندوں کے حملوں میں 10 مسلمان جاں بحق

Assam

Assam

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں سے دس مسلمان شہری جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع Baksa کے گاوٴں میں حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود تین مسلمان شہری جاں بحق ہوئے۔

دوسرا حملہ ضلع کوکرا جھار میں کیا گیااور بیس سے زائد مسلح افراد نے مسلمان آبادی میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 7 مسلمان شہری جاں بحق ہوئے۔