ممئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کے خلاف فلم کے ہدایت کار کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ہمندرا سنگھ نے اداکار سنیل شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ہمندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ سنیل شیٹھی نے گزشتہ برس جون میں ان کے ساتھ فلم “ممبئی کس کی” میں کام کرنے کے لئے 70 لاکھ کا معاہدہ کیا تھا۔
فلم میں کام کرنے کے لئے 21 لاکھ روپے بھی پیشگی وصول کر لئے تھے لیکن اس کے بعد سے سنیل شیٹھی نہ تو شوٹنگ کے لئے آئے اور نہ ہی رقم واپس کی اور بعد میں فلم میں ہی کام کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل شیٹھی کے خلاف فراڈ کیس میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور رقم کے حوالے سے بینک سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہے۔