مشرقی انڈونیشیاء میں 6.0 شدت کا زلزلہ

Indonesia

Indonesia

جکارتہ (جیوڈیسک) مشرقی انڈونیشیاء کا علاقہ جمعہ کے روز 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔

امریکی ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی قسم کے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر 43 منٹ پرمالوکو جزائر کے سلسلے میں 70 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرقی کے علاقے نمیلیا میں 54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

انڈونیشیاء کی موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیو فزکس ایجنسی کی ایک اہلکار تریہندایانی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سمندر میں تھا اور اس کے جھٹکے امبون، نمیلیا اور نامرول میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملیں ہیں۔