لالہ موسی کی خبریں 3/5/2013
Posted on May 4, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
پاکستانی عوام سعودی عرب سے دلی عقیدت اور محبت کرتی ہے،غلام سرور خان سابق وفاقی وزیر برائے اوورسیزو ایم این اے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستان و ایم این اے غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے دلی عقیدت اور محبت کرتی ہے الحرمین شریفین کا سعودی عرب میں ہونا ان کو تمام عالم اسلام کے مسلمانوں میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مضبوط اور خوشحال سعودی عرب جو قدرتی معدنیات اور پیٹرولیم جیسی نعمت سے مالا مال ہے پاکستان اور سعودی عرب اپنے اپنے مہارتی شعبہ حیات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ ہونا چاہیے سعودی عرب پیٹرولیم اور معدنیات میں بے حد تجربہ رکھتا ہے سعودی عرب پاکستان سعودی عرب پاکستان کے معدنی اور پیٹرولیم والے علاقوں میں سرمایہ کاری کرے جس سے پاکستان میں براہ راست ترقی کی منازل طے ہو گیااور پاکستان سعودی عرب کو دفاعی مہارت میں ہر قسم کا تعاون کرے فنی اور تکنیکی اعتبار سے بھر پور تعاون ہونا چاہیے۔سعودی عرب کی طرف پاکستان کو ملنے والی اربوں روپے کی رقم نہ سعودی عر کا مسلمان ملکوں سے پیار اور محبت اور عالم اسلام اور پاکستان سے محبت کا سعودی عرب کے بادشاہ سلامت عبداللہ بن عبدالعزیز السعود اور عوام کا تحفہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے جس کا ریاست سے وفاداری کا رشتہ استوار ہے اور پوری دنیا میں اس کی دھاک ہے،یوم شہداء کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری افوا ج نے دنیا میں سخت کٹھن محنت کے بعد اپنے آپ کو منوایا ہے پاکستان دفاعی اعتبار سے خودکفیل ملک ہے جس کی صلاحتیوں سے دفاعی مہارتوں میں کئی ممالک کو تربیت دی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو ملکی مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھنا عین عبادت ہے آخر پر انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد پر تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ایک Pageہونا چاہیے غلام سرور نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منور ہ میں مسجد نبوی میں نوافل اور روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک اور قوم کے لئے دعا مانگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الریاض کرکٹ کلب لالہ موسیٰ نے عمران خان کرکٹ کلب گجرات کو شکست دے دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)الریاض کرکٹ کلب لالہ موسیٰ نے عمران خان کرکٹ کلب گجرات کوحاجی مسعود عالم بٹ میموریل کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل لیگ کے دوسرے میچ میں63رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،الریاض کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے30اوورز میں231رنز بنائے،جوابی اننگز میں عمرانخان کلب 168 رنز بنا سکی چوہدری نثار نے76رنز بنائے جبکہ الریاض کلب کی طرف سے شہریار نے2،کاشف نے4کھلاڑی آئوٹ کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوورسیز کنونشن کی کامیابی میں چوہدر ی شبیر کوٹلہ ایم پی اے کی کوششیں سب سے نمایاں ہیں،شیخ طارق محمود آف ناروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اوورسیز کنونشن کی کامیابی میں چوہدر ی شبیر کوٹلہ ایم پی اے کی کوششیں سب سے نمایاں ہیں۔ اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناروے کے ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ شیخ طارق محمود نے کہا کہ چوہدری شبیر کوٹلہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی نمائندوں کو کنونشن میں مدعو کر کے میرٹ کی مثال قائم کر دی ۔ انہوں نے عام اوورسیز اور سیاسی لوگوں کو کنونشن میں شرکت کر کے خانہ پوری کرنے کی بجائے حقیقی نمائندوں کو دعوت دی تھی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے خاص بندوں کی ناراضگی بھی مول لینے میں گریز نہ کیا۔شیخ طارق محمود نے کہا کہ انہوں نے تمام دنیا سے اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندہ افراد کو نہ صرف کنونشن میں شریک کیا بلکہ ان کے آرام و آسائش میں اور ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ اور انہیں پورا پورا پروٹوکول فراہم کیا۔ انہوں نے کنونشن کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیا۔ چوہدری شبیر کوٹلہ نے اپنے وفد کے تمام شرکاء کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں فرداََ فرداََ ملاقات کروائی اور ان کے مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب کی طرف سے اوورسیز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کروائی۔ شیخ طارق محمود نے کہا کہ چوہدری شبیر کوٹلہ ایم پی اے خود بھی اوورسیز پاکستانی ہیں اور اوورسیز کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں وہ اسمبلی میں اوورسیز کمیشن قائم کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی قانون سازی میں اوورسیز پاکستانیوں کے موقف کو بہتر انداز میں پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ ایس وکٹر کی اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے ملاقات
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ممبر ضلعی اسمبلی گجرات و سابق کونسلر بلدیہ لالہ موسیٰ راجہ ایس وکٹر کی اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے ملاقات،ملاقات کے دوران راجہ ایس وکٹر نے اے سی کھاریاں کی تحصیل کھاریاں کے شہرں میں تجاوزات کے خلاف مہم ،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کو سراہا،انہوں نے اے سی کھاریاں کو مستحق مسیحی افراد اور بیوائوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا،اے سی کھاریاں،میاں اقبال مظہر نے راجہ ایس وکٹر کویقین دلایا کہ پنجاب حکومت اقلیتوںکے مسائل سے آگاہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے مسیحی بیوائوں اور مستحق افراد کی مالی معاونت جلد کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتازمسلم لیگی راہنماء وسادات خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری افقارکملہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) ممتازمسلم لیگی راہنماء وسادات خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری افقارکملہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،مرحومی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام آج برازاتوارصبح نو بجے جامع مسجد کملہ میں پڑھا جائیگا،اختتامی دعا دس بجے ہوگی،مرحومہ کی نمازجنازہ میں سیدفیض الحسن شاہ کلیوال سیداں،چوہدری غلمان اسلم کائرہ، چوہدری ساجدزمان کائرہ،چوہدری احسان ڈوگہ نندووال،چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ خواصپور،چوہدری اعجازاحمد ذیلدار خواصپور، مہر طارق سعید ایگزیکٹو ممبرگجرات چیمبرآف کامرس،ملک محمدانور کریم پورہ،محمداقبال بٹ دھامہ،مہرعمران چکوڑی شیرغازی، اظہر منظو ر ا یڈووکیٹ،چوہدری امنت علی خواصپور،چوہدری نعیم عارف بھدر،چوہدری سلیم بہادرکتوار،میاں بہاول شیر میانہ چک،ملک وسیم لالہ موسیٰ،چوہدری کاشف احسان چندو،چوہدری بابرشہزاد جھنڈیوالی،راجہ طارق محمود علی چک،چوہدری سجاداکبرسابق ناظم گلیانہ،چوہدری امجدعلی کملہ،چوہدری اخترگلیانہ،چوہدری آفتاب دھکڑانوالی،چوہدری خالدحسین دھکڑانوالی،مرزاآصف امین ایڈووکیٹ،مرزاحیدرعلی شمس سمیت سینکڑوں افرادشریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے ساتھیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے ساتھیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، کسی ایشو یا معاملہ پر اختلاف رائے سب کا حق ہے مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ میں مضبوط جماعت ہے جو کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،وہ رابطہ دفتر لالہ موسیٰ میں مسلم لیگی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود،ڈاکٹر جاوید ریاض،معظم بٹ،سیٹھ قدیر،سیٹھ طفیل،چوہدری افضال دیونہ،چوہدری ارشد محمود فتہ بھنڈ،طارق منہاس،شہزاد اقبال انصاری،خواجہ خلیل ،ملک اویس،ٹھیکیدار سجاد،حفیظ قریشی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی منیراحمدڈاردھامہ کی اہلیہ ،حاجی صغیراحمدڈاردھامہ ،طارق محمودڈاردھامہ ،محمداکرم ڈاردھامہ،محمداسلم ڈار دھامہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں،ختم قل آج ہو گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) حاجی منیراحمدڈاردھامہ کی اہلیہ ،حاجی صغیراحمدڈاردھامہ ،طارق محمودڈاردھامہ ،محمداکرم ڈاردھامہ،محمداسلم ڈار دھامہ کی والدہ محترمہ اور مسلم لیگی راہنما ء محمدشفیق بٹ عرف گوگا چکوڑی شیرغازی کی ہمشیرہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں ،مرحومی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آسودہ خاک کردیاگیا،مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد دھامہ میں شروع ہوگا ،دعا گیارہ بجے ہوگی،مرحومہ کی نمازجنازہ میں شیخ خالدمحمود حاجی پورہ ،چوہدری رخسارمحی الدین،شیخ حفیظ اللہ صدیقی،شیخ وجاہت حفیظ صدیقی،خالدجاویدعرف مٹھوبٹ،محمدسخی ڈار دھامہ،محمدمنیرڈاردھامہ،محمدتنویرڈاردھامہ،حاجی سیدشاہدحسین شاہ دھامہ، سیدمشتاق حسین شاہ دھامہ،سیدطلعت حسین شاہ دھامہ،سیدجعفرحسین شاہ دھامہ،چوہدری پرویزدھامہ،چوہدری آصف دھامہ،چوہدری سجادٹوپہ،چوہدری صابردھامہ،چوہدری ذوالفقار خونی چک،مہرغفاراحمد ، مہرمحبوب الٰہی،سیدشاہدحسین شاہ قاضیاں،محمدلطیف بٹ چکوڑی شیرغازی،محمدحنیف بٹ چکوڑی شیرغازی،لیاقت علی شبیربٹ،ذیشان بٹ قصبہ ،ریاض بٹ جوگی محلہ،اعجازحسین بٹ سابق کونسلر، چوہدری اصغردھامہ،مرزاغضنفرعلی شمس ایڈووکیٹ،حاجی طالب حسین بٹ دھامہ،میاں طلعت محمود،میاں فخرمحمود،عاطف بٹ دھامہ تنویراکرم جوئیہ ایڈووکیٹ،سہیل اکرم جوئیہ،شیخ عمران ارشد،شیخ جاویداقبال،صدیق بھتو قصبہ محلہ،اشرف بھٹی قصبہ محلہ،ریاض بٹ حاجی پورہ،ریاض بٹ منڈی بہائوالدین،باباطارق ڈار عیدگاہ روڈ،افتخاربھٹی دھامہ،حاجی نذیراحمدڈار دھامہ،حاجی رمضان ڈاردھامہ،احسان ڈار دھامہ،شاہ زیب ڈار دھامہ،ارسلان ڈار،عادل ڈار،تنویربٹ،سیمان بٹ،ابرارارشد،وقارارشد،عاطف نعیم بٹ دھامہ،سیدعامرنوید دھامہ،ذوالفقارکھوکھر،امین کھوکھر،عنصرکھوکھر،ضیاء شاہ دھامہ، حاجی عزیزبٹ دھامہ،محمدوحیدبٹ نوری، عمران چشتی گجرات،محمدارشد لالہ موسیٰ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گردشی قرضوں کے نتیجہ میں1500میگا واٹ بجلی مل رہی دسمبر2015ء تک جاری کام مکمل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں واضح کمی واقعہو گی،ان خیالات کا اظہارسیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے نے رابطہ دفتر لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ مکمل ہونے سے300میگا واٹ بجلی ملے گی،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا دور برطانیہ قرضوں کے لئے نہیں وہاںموجود اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے،اوورسیز کی سرمایہ کاری کرنے سے پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ اور ملکی معیشت کو استحکام ملے گا،انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان ریلوے میں ایک بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے پاکستان ریلوے کا شمار بہترین ریل سروس میں کیا جائے گا،اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تین مئی یوم شہادت غازی عامر عبدالرحمان چیمہ شہید کے موقع پر قائدین تحریک تحفظ اسلام پاکستان اور کارکنان نے اپنے اسی عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح غازی عامر چیمہ شہید نے جرمن کی سرزمین گستاخ رسول پر حملہ کیا، جو بارگاہ رسالت میں اپنی حاضری نکلوائی،ہم ان کے مشن کو انشاء اللہ رکنے نہیں دیں گے، کیونکہ شان رسالت مآب میں گستاخی و توھین کی سزا فقط موت ہے یہی قرآن و سنت کا دستور ہے اور پاسبان امت کا معمول رہا ہے،بعض عقل کے اندھے آجکل یہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے خود اپنے گستاخوں کو معاف کیا ہاں بعض مواقع پر رحمتہ اللعالمین نے اپنے بے ادب گستاخوںکو معاف کیا لیکن یہ اختیار صرف اور صرف رسول اللہ کے ساتھ خاص ہے،یاد رہے آپۖ کے ظاہری پردہ فرما جانے کے بعد کسی کو اختیار نہیں کہ وہ گستاخ رسول کو کسی بھی بنیاد پر معاف کرے جس کا حق تلف ہو وہی اپنے حق تلفی کرنے والے کو معاف کر سکتا ہے،کوئی دوسرا نہیں،تاریخ اسلام میں بہت سارے گستاخان رسول کو اسلام کے مجاہدوں نے واصل جہنم کیا کیونکہ قرآنی احکام کی روشنی میں بھی گستاخ رسول،منکرین شان رسالت کی سزا صرف اور صرف موت ہے،آخر پر غازی عامر چیمہ شہید کے درجات کیلئے دعا کی گئی،اور یہ عہد کیا کہ جب تک جسم میں سانس ہے ہم غازیان ناموس رسالت و ختم نبوت کے مشن کو جاری رکھیں خواہ اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ دورانیہ 12گھنٹوں سے تجاوز کر گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بجلی کی لوڈشیڈنگ دورانیہ 12گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ۔ پاکپو ر فیڈر سے دن اور رات کے وقت مسلسل چار چار گھنٹے سپلائی معط کر دی جاتی ہے ۔ شہریوں کا دن کا چین اور رات کی نیند غارت، گرم موسم کی شدت میں اضافہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی حکمت عملی اور حکمرانوں کے دعوے ٹھس ہو گئے ۔ نواز حکومت اقتدار کا ایک سال پورا کرنے کے باوجود حالات میں بہتری نہیں لا سکی ۔ عوام مایو س ہونے لگے بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید برداشت نہ کر سکیں گے ۔ میاں برادران کو چاہیے کہ بجلی پوری کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ورنہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی کال پر عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی میاں برادران کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہونگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین انجمن صحافیاں لالہ موسیٰ محمد رفیق بھٹی سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ 25دن بعد بھی جاری ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) چیئرمین انجمن صحافیاں لالہ موسیٰ محمد رفیق بھٹی سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ 25دن بعد بھی جاری ہے ۔ جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے راہنما حاجی عبدالستار انصاری ، حاجی محمد شفیق گزشتہ روز فاتحہ خوانی کیلئے رفیق بھٹی کی رہائشگاہ پر گئے ۔ انہوں نے محمد رفیق بھٹی اور ان کے بچوں سے اظہا ر افسوس کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چیئرمین چوہدری محمد احسن بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ”لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ” کے زیراہتمام خصوصی اجلاس،ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے صدارت کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال حمد بٹ) آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ”لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ” کے زیراہتمام خصوصی اجلاس زیرصدارت ڈاکٹرعرفان احمدصفی کنوینئر” لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ”منعقدہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہاجاتاہے کہ لیکن اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوام کی معلومات تک رسائی پہچانے والے صحافیوں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کیلئے حکومتی سطح پرکوئی انتظامات نہیں کئے گئے،ہردورسے دن کسی نہ کسی صحافی کو اغواء یا اغواء کرکے قتل کردیاجاتاہے لیکن انکے قاتل ٹریس نہیں ہوتے،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے کوئی ادارہ قائم کیاجائے اور کارکن صحافیوں کیلئے ویج بورڈ ایوارڈ کا اجراء کیاجائے،اجلاس میں محمدرفیع بھٹی،افضال احمدطاہر، نصراللہ مجید،اسداللہ انصاری ،سیدعلی رضوان،محمدجمیل چوہدری ،ڈاکٹرجمال الدین،خورشیداحمدندیم،عبدالرزاق بٹ،شفاقت علی مرزا،مرزامحمداکرم،شبیرحسین بٹ،محمدرضوان جانی، جمیل احمدطاہر،حاجی تاج نسیم،شاہدلطیف،راشدمنصور راشد،محمدبلال احمدبٹ،غلام شبیرشاہد، عبداللطیف نجمی، محمدانوانصاری،شیخ محمدحسین، فرحان حفیظ،محمد الطاف سلیمی، خالدمجیدبٹ،محمدکامران اشرفی،شیخ ذیشان موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر جسٹس میڈیا سیل لالہ موسیٰ میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہو
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر جسٹس میڈیا سیل لالہ موسیٰ میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب کی صدارت پریس کلب لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی عبدالحمیدمغل نے کی ۔ تقریب میں پریس کلب لالہ موسیٰ کے اراکین و عہدیداران کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ جن میں ڈاکٹر ذوالفقار علی ، افتخار احمد زرگر ، محمد رفیق بھٹی ، سید اظہر محمود شاہ ، مہر الیاق قادری ، ناصر محمود ناصر ، ملک نوید اختر ، چوہدری اعجاز احمد جٹ ، غلام عباس کٹھانہ ، قاری وحید شہزاد سیالوی و دیگر معززین شامل تھے ۔ تقریب میں مقررین نے عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالہ سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صحافت کو معاشرے کی اصلاح و ترقی کا انتہائی اہم جز و قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافی عبدالحمیدمغل نے کہا کہ صحافت کوئی پیشہ نہیں بلکہ ایک فرض ہے جو ہر صحافی معاشرے کی اصلاح و ترقی کیلئے ادا کرتا ہے ۔ صحافت بے باک اور جراتمندانہ ہونی چاہیے ، عالمی یوم آزادی صحافت پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی بے باک اور معیاری صحافت کو فروغ دیں گے ، معاشرے کے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمیشہ مظلوم کی آواز کو بلند کریںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کی، لیکن اب مزدوروں کو صنعتکاروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے،ملک شفیق امجد ،مہر محمد رشید
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے راہنماملک شفیق امجد اورمہر محمد رشید نے عالمی لیبر ڈے کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کی، لیکن اب مزدوروں کو صنعتکاروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے مزدروں کے حقوق کے لیے پہلی بار آواز بلند کی اور 73ء کے آئین میں مزدوروں کے حقو ق کا خاص خیال رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جب بھی حکومت قائم ہوئی انہوں نے مزدوروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے، سوشل سیکورٹیز، پنشن اوورٹائم اور دیگر مراعات پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں نافذ کیں۔ اگر ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھا جاتا تو آج ملک ترقی یافتہ اور مزدور خوشحال ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیمپنگ گرائونڈ چاندنی چوک ،کالج روڈکھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) کیمپنگ گرائونڈ چاندنی چوک ،کالج روڈکھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے اخباروں کی زینت بننے والی خبریں بھی حکمرانوں کی بے حسی کو نہ توڑ سکیں، عوامی سماجی حلقوں نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کالج روڈ کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لیں، اور کالج اور مختلف اکیڈمی جانے والی طالبات کو گزرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :صوبائی وزیر ہائوسنگ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب ملک تنویر اسلم کا میاں طارق محمود ایم پی اور دیگر ایم پی ایز کے ہمراہ مرکز گندم کا چانک وزٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)صوبائی وزیر ہائوسنگ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب ملک تنویر اسلم کا میاں طارق محمود ایم پی اور دیگر ایم پی ایز کے ہمراہ مرکز گندم کا چانک وزٹ ، اس موقع پر صوبائی وزیر نے کسانوں ، کاشتکاروں کے مسائل بھی سُنے ، باردانہ اور گندم مرکز تک لانے کے لیے در پیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ہمراہ ڈی سی او گجرات کو ہدایات بھی جاری کیں ، 80 ہزار بوری گندم کا ٹارگٹ ہے ڈنگہ کا ، 14 ہزار کا باردانہ جاری ہو چکا ہے اور تقریباً ایک ہزار بوری گندم مرکز پہنچ چکی ہے ، ان تمام چیزوں کو تحریری ریکارڈ کو بھی صوبائی وزیر نے عملی طور پر چیک کیا اور اس موقع پر باردانہ کے حوالہ سے ریکارڈ ٹھیک نہ ہونے پر فوڈ عملہ کو سخت تنبیہ کی اور کہا کہ آفیشلی لیٹر بھی اس ضمن میں آپ کو ملے گا اور ریونیو فوڈ عملہ کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں ٹارگٹ پورا ہونا چاہیے ، کسانوں کاشتکاروں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے اور کوتاہی کی صورت میں سخت نوٹس لونگا اور کوئی غبن ، کرپشن ہر گز برداشت نہ کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بجلی بحران بے قابو ، لوگوں کے کاروبار ٹھپ ، خواتین ، بچے ، بوڑھے گرمی سے نڈھال اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے والے ن لیگ کے حکمرانوں نے اس قدر عوام کو الجھا دیا ہے کہ ان کو خبر ہی نہیں کہ غریب آدمی دو وقت روٹی کمانے کے چکروں میں ڈہنی مریض بن گئے ہیں ۔ بڑے بڑے دعوئوں کے ساتھ اقتدار میں آئی حکومت نے 3ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تو کبھی ایک ماہ میں لیکن اقتدار کا ایک سال گزر نے کے باوجود کوئی وعدہ وفا نہ ہو سکا ، ن لیگ کے دلفریب وعدوں سے کوئی کام نہیں چل سکتا، بجلی بحران بے قابو ، لوگوں کے کاروبار ٹھپ ، خواتین ، بچے ، بوڑھے گرمی سے نڈھال اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ پانی غائب ، نمازی وضو کے وقت در بہ در پھرتے نظر آتے ہیں، غریبوں کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔ ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ اور اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ، جو حکومتی ایوانوں کے درودیوار ہلا کر رکھ دے گا ، شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی شکل میں مہنگائی کے بعد عوام دوسرا عذاب بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رنیاں برادران کی سیاست کا محور و مرکز اصولی اور خدمت کی سیاست ہے ۔ اصولوں کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ کریں گے اور اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ، نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک و قوم کی تقدیر بدلنے والے اب کہاں گئے ؟ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے ٹینٹ لگا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے شریف برادران اب اپنے دورِ حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم کیوں نہیں کر رہے ؟ شہباز شریف کو چاہیے اب وہ نواز شریف کی حکومت کیخلاف ٹینٹ لگا کر لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرے۔ موجودہ حکومتی نمائندے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اسمبلیوں میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ۔ عوام الناس اس وقت سخت پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں ۔ اس شدید گرمی میں کئی افراد نڈھال ہو چکے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں نے بجلی نہ دے کر عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔چوہدری برادران اور بالخصوص چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں پنجاب کے عوام کو انقلابی منصوبے مکمل کروا کر بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ۔ شعبہ تعلیم میں انتہائی اہم اور بنیادی تبدیلیاں کر کے عوام کو تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن گزشتہ حکومت کے بعد اب موجود حکومت بھی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کاعذاب مسلط کر کے خود چین کی نیند سو رہے ہیں ۔ جبکہ عوام غیر اعلانیہ اور 18 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ ہونے کی وجہ سے گرمی میں بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کروڑوں روپے کی مشینری اور لاکھوں روپے کمانے والے محکمہ انکم ٹیکس کی لسٹ میں نہیں اور نہ ہی وہ کوئی ٹیکس ادا کر رہے ہیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)کروڑوں روپے کی مشینری اور لاکھوں روپے کمانے والے محکمہ انکم ٹیکس کی لسٹ میں نہیں اور نہ ہی وہ کوئی ٹیکس ادا کر رہے ہیں ۔ گاڑیوں کی خریدوفروخت اور کیرج کا کام انتہائی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ۔ مگر ایسے کاروباری حلقوں کا مخصوص دفتر نہ ہونیکی وجہ سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے اکثر دیہی علاقوں میں کرین ( شاول ) ڈیمپر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے خریدو فروخت اور کیرج کا کاروبار عام ہے ۔ اکثر مالکان نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اپنے نام سے نہیں کروا رکھی اور نہ ہی انہوں نے اس منافع بخش کاروبار کے لیے دفاتر قائم کیے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے وہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ادا کرنے سے بچ جاتے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے پاس بھی ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ جبکہ یہ کاروباری حلقے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔ دوسری طرف بجلی کے گھریلوں صارفین اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے جو صرف چند ہزار روپے ماہانہ کماتے ہیں ۔ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو چاہئے کہ وہ علاقہ کا وزٹ کرکے ایسے کاروباری حلقوں سے بھی ٹیکس وصولی یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ ڈنگہ لاوارث ہو گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ ڈنگہ لاوارث ہو گیا ۔ عوام کی چیخیں نکلنے لگیں ۔ آئے روز ٹرانسفارمر خراب رہنے لگے ۔ وولٹیج انتہائی کم پنکھے بھی چلنے سے عاری ہو گئے ۔ حکمران طبقہ خاموش تماشائی بن گیا ۔ سیاستدانوں نے عوام کی چیخوں سے بچنے کے لیے اپنے کانوں میں روئی ٹھونس لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ واپڈا کا نظام مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے ۔ دورانیہ 18سے 20گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جس سے عوام کے کاروبار تباہ ہو گئے ، غربت میں اضافہ ہونے لگا ۔ جنریٹروں میں عوا م کا پیسہ تیل کی طرح بہنے لگا ۔ لیکن حکمرانوں کے کانو ں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ اہل شہر کا کہنا ہے ڈنگہ کا ہی ایم این اے اور ڈنگہ کا ہی ایم پی اے لیکن بجلی ندارد ۔ اہل شہر کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کے بل سو فیصد جمع کرواتے ہیں لیکن بجلی ہمیں مہیا نہیں کی جاتی آخر ہمارا قصور کیا ہے ۔ ہم نے بھی اسی ملک میں ہی رہنا ہے کہیں بھاگنا نہیں خدارا خدارا حکمران حلقہ عوام کے ساتھ ظلم بند کرے ورنہ ایک دن خدا کے قہر اور عوام کے غصے سے بچ نہیں سکیں گے ۔ گرمی کی شدت بڑھتے ہی پنکھے ، اے سی ، فریج جیسی سہولیات سے بھی عوام الناس محروم ، 18 گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود چند گھنٹوں کی بجلی بھی ڈنگہ و گرد و نواح کے مکینوں کو ٹھنڈی ہوا اور ٹھنڈے پانی سے محروم رکھے ہے ، علاوہ ازیں ٹرانسفارمروں پر پہلے سے ہی بے پناہ دبائو کی وجہ سے اور کم وولٹیج آنے کی وجہ سے ٹرانسفارمرز بار بار ٹرپنگ کا شکار ہیں ، گرمی کی شدت شروع ہونے سے ڈنگہ گرڈ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ، عوامی و سماجی حلقوں کا اظہار تشویش کے ساتھ کہنا تھا کہ گرمی کی تو ابھی شروعات ہوئی ہے ، اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جو 18 گھنٹے سے بھی تجاوز کر رہی ہے آئندہ جون ، جولائی اور اگست کے مہینے میں گرمی کی شدت اور زیادہ ہو گی جس سے یہ ندازہ لگانا آسان ہے ہے کہ آئندہ مہینوں میں بجلی کا نام و نشان بھی نہ ملے گا ، عوامی سماجی حلقوں سمیت ڈنگہ و گرد و نواح کے معززین نے موجودہ حکومت کو سخت الفاظ میں اُن کی ناکامی اور وعدے وفا نہ کرنے پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ایم پی اے میاں طارق محمود سے مطالبہ کیا اور اربابِ اختیار سے ڈنگہ شہر سمیت حلقہ بھر میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کی طرف نوٹس لینے کی استدعاکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر کی سڑکوں پر ناجائز تجاوزات ، تھڑوں ، سیڑھیوں عمارتی میٹریل کی بھر مار سے سڑکیں گلیاں بن گئیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر کی سڑکوں پر ناجائز تجاوزات ، تھڑوں ، سیڑھیوں عمارتی میٹریل کی بھر مار سے سڑکیں گلیاں بن گئیں ، اور کروڑوں روپے کی سڑکوں کی ٹھوٹ پھوٹ شروع ہو گئی ، ڈنگہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی یا
تحصیل انتظامیہ کی کوئی کاروائی نظر نہیں آ رہی ، بلکہ ٹی ایم اے کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ڈنگہ منڈی روڈ ، درسگاہ روڈ ، ہیلاں روڈ ، گلہ کمہاراں ، کمالہ روڈ ، تھانہ روڈ، مین بازار روڈ پر ناجائز تجاوزات ، عمارتی میٹریل کی حد سے زیادہ زیادتی ہو چکی ہے اور ہر کام ناجائز تجاوز والوں کا مالکانہ حقوق پر ہو رہا ہے ، ٹی ایم اے عملہ ڈنگہ میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور تجاوز دیکھ کر بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہے اور نا معلوم وجوہات کی بنا پر بالکل خاموش ہے ، باقی ضلع کے ساتھ ساتھ ڈنگہ میں بھی اس آپریشن کی سخت ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کرتے ہیں اور دوستوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے،چوہدری پرویز الٰہی
لاہور (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر چک جھمرہ فیصل آباد کی معروف سیاسی شخصیات اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری خالد مصطفی باجوہ نے متعدد شخصیات کے ہمراہ ملاقات کی اور حسن مصطفی باجوہ، چودھری سرور گجر و سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری خالد باجوہ نے کہا کہ میرے والد چودھری غلام مصطفی باجوہ اور بھائی طارق باجوہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی اور معاشرہ کے ہر طبقہ باالخصوص عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو تاریخی اقدامات کیے گئے ان پر عوام آج ان کا دور یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی دور میں امن و امان کی صورتحال آج کی نسبت بہت بہتر تھی، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی کم تھیں، ن لیگ کے حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، عوام کو بجلی ملتی ہے نہ گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب عوام کیلئے لوڈشیڈنگ کے بدترین عذاب کے دعوے کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے چودھری خالد باجوہ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کرتے ہیں اور دوستوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خوشحالی و ترقی اور انہیں جدید ترین سہولتوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے، باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ کام کیا، سڑکیں بنائیں تو 1122 کے علاوہ ہسپتال، سکول، کالج، پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بھی بنائیں، مفت تعلیم اور ا دویات کی سہولتیں بھی فراہم کیں ان کی طرح نہیں کہ ایک روٹ کی سڑک پر صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کا بجٹ صرف کر دیا ہو، آج مہنگائی، جرائم، ناانصافی سمیت تمام خرابیاں عروج پر ہیں۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.