پشاور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے ایک امیدوار عابد الرحمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار قیصر جمال کی کامیابی کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
ٹریبونل کے جج سید یحییٰ زاہد گیلانی نے درخواست کی سماعت کی اور این اے 47 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ آزاد امیدوار عابد الرحمان نے اپنی انتخابی عذرداری میں تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔