وزیراعظم بننے کا شوق ہوتا تو انتخابی نتائج ہی تسلیم نہ کرتے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا۔ کور کمیٹی نے گیارہ مئی سے انتخابی نظام کے خلاف تحریک چلانے کی منظوری دی اور ڈی چوک دھرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اجلاس کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ نہ جانے کس خوف سے چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت ختم کرنا نہیں چاہتے صرف انصاف چاہتے ہیں، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونل تک گئے مگر ایک سال میں کچھ نہیں ملا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے درپردہ معاملات طے کر رکھے ہیں۔ تحریک انصاف نے گیارہ مئی کو ڈی چوک میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ یہ واضع کیا ہے کہ اگر رکاوٹیں گھڑی کی گئی تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہو گی۔