ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں غربت سے پریشان خاتون نے اپنے چار بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت پر پہنچ کر کوشش ناکام بنا دی۔ واقعہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے سیری والا میں پیش آیا جہاں سکینہ اپنے چار بچوں کے ساتھ ریلوے لائن پر بیٹھی تھی۔
لوگوں نے اْسے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے خاتون اور بچوں کو ریلوے لائن سے ہٹایا۔ سکینہ کا کہنا ہے کہ شوہر اس کا اور بچوں کا خیال نہیں کرتا۔ وہ غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے خاتون اور بچوں کو دارالامان بھجوانے کا انتظام کر لیا ہے۔