واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے شامی اپو زیشن کے دفاتر کو غیر ملکی سفارتی مشن کے طور پر تسلیم کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ شامی اپوزیشن اتحاد کے نمائندہ دفاتر کو امریکی قانون کے تحت اب غیرملکی مشن خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد اور واشنگٹن انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو باقاعدہ شکل دینے کے لیے یہ ایک نیا قدم ہے۔ سیریئن نیشنل کولیشن کے رابطہ دفاتر امریکی شہروں نیویارک اور واشنگٹن میں قائم ہیں۔ واشنگٹن انتظامیہ کا یہ اعلان شام کی اپوزیشن کے ایک وفد کے دورہ امریکہ کے آغاز پر سامنے آیا ہے۔ اس وفد کی قیادت کولیشن کے صدر احمد جربا کر رہے ہیں۔