لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے چار حلقوں میں دھاندلی سے متعلق شکایات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، انہوں نے پیشکش کی کہ اگر کسی کو خیبر پختون خوا کے کسی بھی حلقے میں شکایت ہے تو وہ وہاں دوبارہ ووٹنگ کرانے کیلئے تیار ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اور نتیجہ بدل دیا گیا، جبکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ان کی درخواست کیخلاف حکم امتناع لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کا پیسہ ضائع کرنا اور عوام کا مینڈیٹ چرانا الیکشن نہیں، وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کیخلاف کسی بھی کارروائی کی تحریک انصاف مخالفت کرے گی۔