اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگ اور جیو کیخلاف درخواستوں کو خارج کر دیا

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگ اور جیو کے خلاف مقدمے کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔ تھرپارکر میں سینئرسول جج نے بھی ایسی ہی ایک درخواست کو مسترد کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے دو شہریوں مرزا عبدالرحمان اور ملک قمر عباس کی جانب سے دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل علی نواز کھرل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور سیکریٹری داخلہ کو آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے تفتیش کے آغاز کی ہدایت بھی کی جائے۔ عدالت نے دونوں درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے اندراج کے لیے ہائی کورٹ درست فورم نہیں۔ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست گزار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔ ادھر ضلع تھرپارکر میں سینئرسول جج میاں فیاض ربانی کی عدالت نے جیو اور جنگ گروپ کی بندش کے لیے دی گئی درخواست کو مسترد کر دیا۔