جنوبی افریقا میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ، حکمران جماعت کا پلڑا بھاری

South Africa

South Africa

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اے این سی کی حمایت تقریباﹰ 65 فیصد ہے۔ یہ شرح 2009ء کے انتخابات سے کچھ ہی کم ہے۔ اس وقت اس جماعت کو 65.9 فیصد سے فتح حاصل ہوئی تھی جس کے نتیجے میں صدر جیکب زوما اقتدار میں آئے۔ تجزیہ کاروں کا یہ موقف ہے کہ اے این سی کا شاندار ماضی اب تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اور ووٹروں کی توجہ اقتصادی بحران پر رہے گی جبکہ وہ زوما کے اقتدار کی پہلی مدت کے دوران سامنے والے والے سکینڈلز پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

واضع رہے کہ جنوبی افریقا کو 2009ء کے اقتصادی بحران سے نکلنے کے مشکل مرحلے کا سامنا رہا ہے۔ 1994ء میں نسلی عصبیت کے دور کے خاتمے کے بعد اس کے لئے معاشی بدحالی کا یہ پہلا موقع تھا۔ اے این سی کی حکومت نے شرح نمو کو پٹڑی پر رکھنے اور 25 فیصد کی شرح بے روزگاری کو نیچے لانے کی کوششیں کیں جنہیں طاقتور یونینوں کی جانب سے نقصان پہنچا۔