ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا میں شدت پسندوں نے ایک قصبے پر حملہ کر کے 125 افراد کو ہلاک کر دیا، 250 سے زائد گھروں، مرکزی بازار اور ایک پولیس سٹیشن کو نذرِ آتش کر دیا۔
مقامی حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم ‘بوکو حرم’ کے جنگجووں نے پڑوسی ملک کیمرون کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے گمبورو نگالا پر حملہ کر دیا۔ بھاری اسلحے سے لیس حملہ آور کئی گھنٹوں تک بازار اور گھروں میں محصور افراد کو چن چن کر قتل کرتے رہے، کئی افراد کے سر تن سے جدا کر دیئے گئے، حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔