کمبوڈیا: ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں تین غیر ملکیوں کو سزا

Cambodia Police

Cambodia Police

نوم پنھ (جیوڈیسک) 41 سالہ آسٹریلوی خاتون یوشی این ٹیلر اور 19 سالہ فرانسیسی خاتون چارلینی سوارینو کو گزشتہ سال ستمبر میں 2.2 کلو ہیروئن کے ساتھ نوم پنھ انٹرنیشنل ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

نائیجیریا کے 23 سالہ پریشئش چرمی کو اسی ماہ دارالحکومت میں اس کے کرائے سے گرفتار کیا گیا۔ نوم پنھ میونسپل کورٹ کے جج کوروینڈے نے کہا کہ تینوں مدعاعلیہان غیر قانونی منشیات کی سرحد پار سمگلنگ کے مجرم ہیں۔ سوارینو کو 25 سال قید جبکہ ٹیلر کو 23 سال اور نووکو کو 27 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بارے میں استفسار پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ نائیجیریا کے دو دوسرے افراد جو کہ مفرور ہیں کو اس کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 27، 27 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔

گزشتہ ماہ مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں خواتین نے کہا کہ ان کے کندھے سے لٹکائے جانیوالے بستے میں پائی جانیوالی افیون سوارینو کے بوائے فرینڈ نووکو کی ملکیت ہے۔