رینجرز نے کئی کارکن اور ہمدرد گرفتار کر لیے؛ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

 Rabita Committee

Rabita Committee

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے رینجرز کے ہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کئی کارکن اور ہمدرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رات گئے ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن سہیل، وجاہت، عدنان زیدی، فہد افتخار، خرم اور ہمدرد عمر کو رینجرز نے گرفتار کیا ہے۔

لانڈھی سے کارکن محمد ندیم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کارکنوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار کارکنوں پرکوئی مقدمہ درج نہیں، انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔