عراق میں بم دھماکوں اور مختلف واقعات میں 63 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں بم دھماکوں اورمختلف واقعات میں 63 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال میں خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

بغداد کے علاقوں امین، صدر شہر اور جہاد ڈسٹرکٹ میں تین کار بم دھماکوں میں 15 افراد مارے گئے۔ شہر میں مختلف پْرتشدد کارروائیوں میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔ موصل شہرمیں دو خودکش کار بم دھماکوں میں 22 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلاک ہونے والوں میں 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ شمالی عراق میں یکے بعد دیگرے 11 بم حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہو گئے۔ بم دھماکوں کی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔