طاہرالقادری سے نیا سیاسی اتحاد بنانے کیلیے چوہدری شجاعت لندن روانہ

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کیلیے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین لندن روانہ ہوگئے ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر رہنما آج روانہ ہو رہے ہیں۔

لندن میں ق لیگ کے رہنما پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کریں گے جس میں ملک میں سیاسی تبدیلی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیا سیاسی اتحاد بنانے کے لیے مسلم لیگ ق متحرک ہوگئی ہے۔

ق لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین لندن روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ق لیگ کے دیگر رہنما چوہدری پرویز الٰہی، ایم پی اے مونس الٰہی ، سینٹر کامل علی آغا، سابق وزیرقانون راجہ بشارت اورایم این اے طارق بشیر چیمہ آج لند ن روانہ ہونگے۔