ٹام کروز کی فلم ’ایج آف ٹومارو‘کل دنیا بھر میں ریلیز ہوگی

Edge Of Tomorrow

Edge Of Tomorrow

پیرس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی نئی فلم ایج آف ٹومارو(Edge of tomorrow) کل سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ اسٹار کاسٹ نے پیرس میں فلم کے پریمئر میں شرکت کی۔

ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم کے پریمئر میں شرکت کیلئے ٹام کروز ساتھی اداکارہ ایملی بلنٹ کیساتھ پیرس پہنچے۔ اس سے قبل پوری کاسٹ نے لندن میں فلم کے پریمئر میں جلوے بکھیرے اور اگلی سواری نیویارک کی ہے۔

پیرس کی مشہور شانزی لیزے پر واقع سینما گھر میں پہنچنے والی کاسٹ کا شائقین نے دل کھول کر استقبال کیا۔ فکلم کی کہانی دنیا پر حملہ کرنے والی اجنبی مخلوق سے مقابلے پرمبنی ہے۔