اسلام آباد میں فائرنگ سے دربار حیات ولی کا گدی نشین جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آ باد (جیوڈیسک) کورال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دربار حیات ولی کے گدی نشین کو قتل کردیا۔ اسلام آباد کے علاقے کورال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دربار حیات ولی کے گدی نشین اسد عزیز کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے پستول کے 2 خول بھی برآمد ہوئے ہیں، اسد عزیز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔