اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں وی آئی پیز، اشرافیہ، ملٹی نیشنل اور ٹاپ کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوز کے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے سفر کرنے پر 16 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنیکااصولی فیصلہ کیا ہے۔
اگر بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سولہ سے سترہ فیصد کی جاتی ہے تو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے سفر پر بھی سترہ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائدکی جائیگی۔ ایف بی آرکے سینئر افسر نے چارٹرڈ طیارے وفلائٹس امیر ترین لوگوں، وی آئی پیز، ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوز اور اپر کلاس کے لوگ استعمال کر رہے ہیں مگر قانونی سقم کی وجہ سے چارٹر فلائٹس پرسفر کرنیوالے لوگ بہت کم شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کررہے ہیں۔
ایف بی آرکیطرف سے وزارت خزانہ کویہ رعایت ختم کرنیکی تجویز دی گئی ہے اور وزارت خزانہ نے اس تجویز سے اتفاق کیاہ ے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کی حتمی منظوری مل گئی تواس سے ایف بی آر کو سالانہ 75 کروڑ تک کااضافی ریونیو حاصل ہو گا۔ مذکورہ اقدام کیلئے ایف بی آرکی طرف سے فنانس بل کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے متعلقہ شیڈول میں ترمیم کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔