ایران میں بھی جان لیوا مرس وائرس کے دو کیس سامنے آ گئے

MERS, Viruses

MERS, Viruses

تہران (جیوڈیسک) ایران میں بھی جان لیوا مرس وائرس کے دو کیس سامنے آ گئے ۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ دونوں خواتین آپس میں بہنیں ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دونوں خواتین حال ہی میں سعودی عرب سے واپس لوٹی تھیں۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار محمد مہدی نے بتایا کہ مریضوں کو کرمان کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔