یوکرائن کا روس سے اپنی سرحد فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

Ukraine

Ukraine

کیو (جیوڈیسک) یوکرائن کے وزیر اعظم نے روس سے اپنی سرحد فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کی دخل اندازی بند ہونے سے بحران پر جلد قابو پا لیں گے۔

جرمنی کے دورے کے دوران یوکرائنی وزیرِ اعظم آرسنیات سنوک کا کہنا تھا روس کے تربیت یافتہ دہشت گرد یوکرائن میں داخل ہو رہے ہیں اگر ماسکو انکے معاملات میں مداخلت نہ کرے تو ملک میں جاری بحران پر ایک ہفتے میں قابو پا لیا جائے گا۔

آرسنیات سنوک نے مزید کہا کہ مشرقی علاقوں میں روس اسلحے سے بھرے ٹرک جنگجوؤں کو فراہم کر رہا ہے ادھر ڈونٹسک میں فوج نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد ہوائی اڈے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔