نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراء

Narendra Modi

Narendra Modi

پٹنہ (جیوڈیسک) بھارت میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے پر محکمہ ڈاک کی جانب سے خصوصی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ریاست بہار میں محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری ڈاک ٹکٹس میں وزیراعظم نریندر مودی کو 4 مختلف انداز میں دکھایا گیاہے،ان ٹکٹس کو پردیپ جائین نے ڈیزائن کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ باراک اوباما کے امریکا کا صدر بننے کے موقع پر واشنگٹن میں ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے تھے اور اسی کو دیکھ کر انہیں مودی کے وزات عظمی سنبھالنے پر ٹکٹ ڈیزائن کرنے کا خیال آیا۔