لاہور : انٹرنیشنل یوتھ فورم (IYF) کا دو روزہ اجلاس آج ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگا ، اس اجلاس میں دنیا بھر کی نوجوانوں کی تنظیمیں شریک ہیں ، پاکستانی نوجوانوں کی نمائندگی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین رکنی وفد کر رہا ہے۔اجلاس کا مقصد بدلتی دنیا اور تیزی رفتار ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کے کردار کا جائزہ لینا ہے۔
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اجلاس میں ”پاکستان کا نوجوان اور اس کا عالمی کردار ” کے موضوع پر اجلاس کے پہلے دن خطا ب کریں گے ۔ اس کے علاوہ امریکہ اور یورپی یونین کے نوجوان قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل یوتھ فورم کا سالانہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے ، رکن ممالک کی نوجوانوںکی تنظیمیں اس اجلاس میں اپنے اپنے مسائل اور ان کے تدارک پر روشنی ڈالتی ہیں۔