نوشہرہ: دھڑ سے جڑی بچیوں کو والدین سڑک پر چھوڑ گئے

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) تھانہ اضاخیل کے سب انسپکٹر عبدالساجد نے بتایا کہ گشت کے دوران بابو خوڑ میں فش مارکیٹ کے قریب شیر خوار بچے کے رونے کی آواز آئی۔

تلاش کرنے پر پولیس کو دھڑ سے جڑی دو بچیاں ملیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت پر دھڑ سے جڑی بچیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔