محکمہ لائیوسٹاک نے مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر کے قصابوں کے خلاف مقدامات درج کر دئیے

 Hazardous Meat

Hazardous Meat

لاہور : وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری محمد ارشد جٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر لاہور ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ،ڈاکٹر روبینہ نسیم بٹ ،انسپکٹر واہگہ ٹائون ڈاکٹر صابر اسلم میٹ انسپکٹر اقبال ٹائون اور ڈاکٹر عمران قمر میٹ انسپکٹر گلبرگ ٹائون نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ایک مردہ بھینس سمیت تقریبا550 کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا۔

میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق غیرقانونی دھندے میں شامل 10 قصابوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر چھاپوں کا یہ سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ آج تک ہزاروں کلو گرام گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر کیا گیا اور ملزموں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جس سے عوام الناس کو صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔