کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس سے 3 روز قبل ملنے والی لاشوں کی شناخت ہو گئی جن میں سے 2 لاشیں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کی نکلیں۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس سے 3 روز پہلے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے 2 لاشیں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2 لاشوں کی شناخت نیک محسود اور زبیر محسود کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ زبیر محسود تحریک طالبان سہراب گوٹھ کے کمانڈر شیر زمان کا بھائی تھا جبکہ شیر زمان اور زبیر محسود کراچی پولیس کے ایس ایس پی راؤ انوار پر حملے میں بھی ملوث تھے۔