جامعات کی خودمختاری کی بحالی کیلئے احتجاجی اساتذہ اور سندھ حکومت کے مذاکرات کامیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی جامعات کے اساتذہ اور صوبائی حکومت کی درمیان جامعات کی خود مختاری کی بحالی کے لئے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اساتذہ کی جانب سے جامعات میں سرکاری مداخلت اور ایکٹ کی تبدیلی نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، شرکا نے احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا جس کے بعد حکومت نے اساتذہ سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کے مطالبات منظور کرلیے۔

مذاکراتی کمیٹی کے رکن مطاہر شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اساتذہ کی جانب سے حکومت کو 10 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تھا جن میں سے 8 کو تسلیم کر لیا گیا جبکہ 2 پر بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جامعات کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

مذاکرات کی کامیابی کے جب اساتذہ کی جانب سے کل سے تدریسی عمل
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی سرکاری یونیورسٹی کے اساتذہ جامعات کی خود مختاری کے خلاف منظور کئے گئے ترمیمی قانون اور اسے تبدیلی کے لئے اسمبلی میں دوبارہ پیش نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھےجب کہ ہڑتال کا اعلان آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن ( فپواسا) سندھ چیپٹر کی جانب سے کیا گیا۔